Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آئی جی سندھ کے اہل خانہ بھی ڈاکوﺅں کے نشانے پر

قومی نیوز جمعه 11 اکتوبر 2019
آئی جی سندھ کے اہل خانہ بھی ڈاکوﺅں کے نشانے پر

کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک) آ ئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ میں بھی کراچی میں رہتا ہوں میرے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جاچکا ہے۔

کراچی میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا تھا کہ میں بھی کراچی میں رہتا ہوں اور میرے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جاچکا ہے، سوچیں میری ساس سے زیور اتار لیا گیا ہو تو میری ازدواجی زندگی کیسی ہوگی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم تیار

آ ئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کی مثبت حکمت عملی اور لائحہ عمل سے شہر میں بڑے جرائم پر کافی حد تک قابو پالیاگیا ہے جب کہ انسداد اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے بھی پولیس شب وروز مصروف عمل ہے

اسٹریٹ کرائمز کی کئی دوسری وجوہات بھی ہیں جنہیں باقاعدہ ایڈریس کرکے ختم کرنا بھی ضروری ہوگیا ہے۔

(1504 بار دیکھا گیا)

تبصرے