Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 10 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مولانا فضل االرحمن بھی ”یوٹرن“ لینے لگے

قومی نیوز جمعرات 10 اکتوبر 2019
مولانا فضل االرحمن بھی ”یوٹرن“ لینے لگے

کراچی(رپورٹOصابر علی) جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کے بجائے31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخلے کا اعلان کرکے حکومتی وزراءکے دعویٰ درست ثابت کردیئے

سیاسی حلقو ں کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخلے ،آزادی مارچ اوردھرنے کے اعلان سے اسلام آباد میں احتجاج کی جو فضا بنائی تھی اسے تبدیل کرکے انہوںنے بہت بڑا یوٹرن لیاہے

فضل الرحمن طلبہ کو سڑکوں پر نہ لائیں، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمن کی جانب سے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخلے کا پروگرام موخر کرنے پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ان کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیاہے‘ جبکہ مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے مارچ میں شرکت کا فیصلہ پارٹی کےے قائد نواز شریف کے فیصلے سے مشروط کردیاہے۔

مولانا فضل الرحمن جو اب تک 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخلے اور دھرنے کے پروگرام پر سختی سے ڈٹے ہوئے تھے‘ ان کے اس پروگرام میں تبدیلی کے بعد ان کے اس سخت موقف کو شدید دھچکہ پہنچا ہے اور27 اکتوبر کو اسلام آباد لاک ڈاﺅن کرنے کامعاملہ ٹل گیا ہے

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا ہمت ہے تو27 اکتوبر کی تاریخ تبدیل نہ کرنا ۔

(2254 بار دیکھا گیا)

تبصرے