Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمر اکمل اور احمد شہزاد پاکستان کولے ڈوبے

قومی نیوز منگل 08 اکتوبر 2019
عمر اکمل اور احمد شہزاد پاکستان کولے ڈوبے

لاہور (قومی اخبار نیوز) دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہوم گراﺅنڈ پر پہلی اور مسلسل دوسری ٹی ٹوئنٹی سیریز ہار کر شائقین کو مایوس کر گئی۔ ”کمزور“ سری لنکن ٹیم بھاری پڑگئی۔

آئی لینڈرز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر ون ڈے سیریز میں شکست کا حساب برابر کردیا اور سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

بیٹنگ لائن نے ناقص کارکردگی دکھائی۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد پھر دھوکا دے کر اپنے انٹرنیشنل کیریئر پر سوالیہ نشان کھڑا کر گئے۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستانی بیٹنگ لائن نے مسلسل دوسرے میچ میں ہوم گراﺅنڈ پر ہمت ہاردی۔ نہ بابر اعظم چلے اور نہ کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ کے جوہر دکھائے۔

سری لنکا کی ناتجربہ کار ٹیم نے مسلسل دوسرے میچ میں پاکستان کو آ ﺅٹ کلاس کرکے ون ڈے سیریز جیت لی۔ سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں35رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی۔

2019میں عالمی نمبر ایک ٹیم کو چھ میں سے پانچ میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ اس سے پہلے سری لنکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اووروں میں 182 رنز بنائے۔

پاکستان ٹیم 19اوورز میں147رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ پاکستان نے اس فارمیٹ میں اس سے قبل اتنا بڑا ہدف عبور نہیں کیا تھا۔

پاکستان نے سال کی پہلی ون ڈے سیریز جیت لی

مصباح الحق کی کوچنگ میں پاکستان کو پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔مصباح الحق نے کہا کہ میں ذمے داری لیتا ہوں۔ انہوں نے میچ کے بعد کہا کہ ہم نے دونوں میچوں میں بہت زیادہ رنز دیے۔

فیلڈنگ میں دو آ سان رن آ ﺅٹ مس کر دیے جبکہ بیٹنگ لائن نے دس اوورز میں آدھی ٹیم گنوادی اس کارکردگی سے میچ نہیں جیتے جاتے۔

عمر اکمل اور احمد شہزاد کی کارکردگی بہت اچھی تھی اس لئے موقع دیا لیکن دونوں نے مایوس کیا۔ ہم نے دونوں میچوں میں خراب کرکٹ کھیلی اس میں بہتری لانا ہوگی۔

شکست آ نکھیں کھولنے کے مترادف ہے۔ ہم ایسی ٹیم سے ہارے ہیں جس کے مین کھلاڑی نہیں ہیں۔ بولنگ پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ورلڈ کپ میں فتح کیلئے دعا کریں،سرفرازکی مولانا طارق جمیل سے اپیل

مصباح الحق نے اعتراف کیا کہ ہم اس سیریز میں مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں۔ ہار کبھی اچھی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہارے ہیں اور میں شکست کی ذمے داری قبول کرتا ہوں۔

کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ کے بجائے بولنگ کو شکست کا ذمے دار قرار دیا ہے۔

(1347 بار دیکھا گیا)

تبصرے