Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

برطانیہ میں میئر کا انتخاب، 2 پاکستانی نژاد خواتین آ منے سامنے

قومی نیوز پیر 07 اکتوبر 2019
برطانیہ میں میئر کا انتخاب، 2 پاکستانی نژاد خواتین آ منے سامنے

لندن (قومی اخبارنیوز) برطانیہ میں ویسٹ مڈ لینڈز کیلئے میئر کے انتخاب کے معاملے میں 2 پاکستانی نژاد خواتین آ منے سامنے آ گئی ہیں۔

لیبر پارٹی کی شیڈو وزیر ناز شاہ نے میئر کی متوقع امیدوار سلمیٰ یعقوب پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس عہدے کیلئے موزوں نہیں ہیں، کیونکہ انھوں نے 2017 کے عام انتخابات کے دوران ان کے خلاف نفرت اوربرادری ازم کی بنیاد پر مہم چلائی تھی۔

عمران خان کا خطاب عالمی میڈیاپر بھی چھاگیا

ایک مقامی امام عاصم حسین اور سینئر لیبر رہنما پاٹے خان نے سلمیٰ یعقوب کی مہم کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے ناز شاہ کیخلاف نازیبا جملے کہے اور انہیں کتے سے تشبیہ دی ، لیبر رہنما پاٹے خان نے کارکنوں سے سوال کیاکہ ناز شاہ میں ایسا کیا ہے ؟

کتا خریدتے وقت ہم نسل کا خیال رکھتے ہیں ، امام عاصم حسین نے کہا کہ ناز شاہ کا لباس ہمیں کیا بتاتا ہے ؟ ناز شاہ اور سلمیٰ میں بہتر مسلمان کا انتخاب کریں۔ دوسری جانب سلمیٰ یعقوب نے کہا کہ ہمیشہ قبائلی نظام کیخلاف مہم چلائی ، کسی کی تذلیل نہیں کی ، حجاب پر بہتا ن تراشی کی گئی۔

(1430 بار دیکھا گیا)

تبصرے