Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

درآمد بند ، چھالیہ اسمگل ، خزانے کو 20 ارب کا نقصان

قومی نیوز هفته 05 اکتوبر 2019
درآمد بند ، چھالیہ اسمگل ، خزانے کو 20 ارب کا نقصان

کراچی (قومی اخبار نیوز) حکومت کی جانب سے چھالیہ کی امپورٹ بند کئے جانے کے بعد چھالیہ کی اسمگلنگ سو فیصد ہوگئی ہے جس سے قومی خزانے کو 20 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہورہا ہے۔

چھالیہ کی سالانہ تجارت 50 ارب روپے سے زائد تھی جس سے حکومت 17 فیصد جی ایس ٹی 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی‘ انکم ٹیکس وغےرہ حاصل کرتی تھی مگر چھالیہ کی امپورٹ پر پابندی کے بعد یہ غیرقانونی طریقے سے اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان آرہی ہے

ویڈیواسکینڈل ،ناصربٹ نے خاموشی توڑ دی

پاکستان زیادہ تر چھالیہ سری لنکا‘ انڈیا‘ انڈونیشیا‘ تھائی لینڈ سے منگواتا تھا‘ چھالیہ کی غیرقانونی اسمگلنگ میں افغانستان کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ طور خم‘ چمن‘ عوب اور دوسرے سرحدی مقامات سے ہوتی ہوئی چھالیہ کراچی اور حیدرآباد بطور خاص پہنچائی جاتی ہے۔

چھالیہ کی 90 فیصد سے زائد کھپت یہاں ہے اور یہیں سے اس کی مختلف مصنوعات بن کر ان شہروں کے علاوہ اندرون سندھ‘ پنجاب‘ کے پی‘ بلوچستان‘ کشمیر اور گلگت بلتستان حتیٰ کہ واپس افغانستان اور ایران بھی جاتی ہیں۔

تین حکومتیں ایک صفائی مہم کامیاب نہ کرسکیں

حکومت کو اس ضمن میں ریونیو کی مد میں صفر آمدن ہوتی ہے جبکہ چھالیہ کی غیرقانونی تجارت‘ ہیروئن اور اسلحے کی طرح سے جاری ہے۔ یہ صورت حکومت اور ریونیو ڈویژن کے لئے لمحہ فکریہ ہونی چاہئے۔

جوڑیا بازار کے تاجر پہلے حکومت کو 20 ارب ٹیکس دیتے تھے‘ اب یہی رقم اسمگلروں کو جاری ہے جبکہ چھالیہ کے ریٹ میں سنگاپوری چھالیہ 2000‘ سری لنکن 1700 اور تھائی لینڈ کی چھالیہ 1300 روپے ہے جو سب سے اونچے ریٹ ہیں۔

(1893 بار دیکھا گیا)

تبصرے