Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دھرنے سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار

قومی نیوز جمعه 04 اکتوبر 2019
دھرنے سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان مدارس کی لسٹیں بنانا شروع کر دی ہیں جہاں سے دھرنے میں شرکت کے لئے افراد (طلبا علموں) کو لے کر آنا تھا۔

حکومت نے یہ بھی طے کر لیا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمن دھرنا دیتے ہیں تو کن کن راستوں پر مزاحمت کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

ایک اور بات بھی بلکل واضح ہو گئی ہے کہ حکومت قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد کی حفاظت اور اہم ترین عمارتوں کی حفاظت کے لیے پاک فوج کو طلب کر سکتی ہے۔

رانا عظیم نے مزید کہا کہ فوج کے ہونے کی صورت میں کوئی بیوقوف ہی ہو گا جو کام بگاڑنے کی کوشش کرے گا۔

”عمران نے بھرپور چھکا مارا“

قبل ازیں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر سے حکومت کیخلاف اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر سے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع ہوجائے گا، ملک بھر سے قافلے اس مارچ میں شریک ہوں گے، ہم اس حکومت کو چلتا کرکے دکھائیں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے فوری نئے شفاف انتخابات کا مطالبہ بھی کیا اور دھمکی دی کہ اگر مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پہلی اسکیم، پھر دوسری اسکیم ، پھر تیسری اسکیم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ آزادی مارچ ہوگا، ملک کے ہر شعبہ زندگی کے سے تعلق رکھنے والے افراد آرہے ہیں، انشاءاللہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں سے بھی لوگ شامل ہوں گے۔

8 مقدمات میں زرداری کا کردار سامنے آگیا، نیب

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گرفتار ی یانظر بند کیا تو اس کی حکمت عملی بھی بنالی ہے۔ فوج کا احترام کرتے ہیں، اداروں سے تصادم نہیں چاہتے، آزادی مارچ میں کسی تصادم کا ارادہ نہیں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کے میڈیا سے گفتگو کئے بغیر جانے پر ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس میں موجودگی ضروری نہیں، ان کے ساتھ مثبت گفتگو ہوئی۔

(1181 بار دیکھا گیا)

تبصرے