Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اربعین ، پی آئی اے کی نجف کیلئے پروازیں بحال

قومی نیوز جمعه 04 اکتوبر 2019
اربعین ، پی آئی اے کی نجف کیلئے پروازیں بحال

کراچی (قومی اخبار نیوز) پی آئی اے نے اربعین کے لئے نجف سیکٹر کھول دیا۔ کراچی‘ لاہور اور اسلام آباد سے 7 خصوصی پروازیں شیڈول کردی گئیں.

قومی ایئرلائن کے آنے سے غیر ملکی فضائی کمپنیاں من مانے کرائے وصول نہیں کرسکیں گی‘ ملک بھر سے جانے والے زائرین کو ڈومیسٹک سفری سہولیات مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

برسوں سے بند بلاکس بھی خصوصی طور پر کھول دیئے گئے ہیں‘ کرایہ 96 ہزار روپے مقرر کردیا‘ ڈیمانڈ کے باعث عراقی ایئر ویز نے بھی 7 فلائٹیں شیڈول کردیں۔

ہر کاروبار پر ٹیکس لگے گا

اہم ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے نجف سیکٹر میں نقصان کی وجہ سے شیڈول پروازیں 2018ءمیں بند کردی تھیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ محرم الحرام اور اربعین میں ڈیمانڈ ہونے کی صورت میں کچھ ایکسٹرا سیشن پروازیں آپریٹ کرائی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ عراقی اور قطر ائرویز نے پاکستان میں نجف کی ان ڈائریکٹ پروازیں شیڈول کرکے مہنگے کرائے مارکیٹ میں پھیلائے تھے

پی آئی اے پاکستانی زائرین کے لئے اپنی شیڈول پروازیں کم کرنے کے بعد کراچی‘ لاور اور اسلام آباد سے 7 ایکسٹرا سیشن پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیلی نار اور جیز کے لائسنس 25مئی کو ختم ہوجائینگے

(1151 بار دیکھا گیا)

تبصرے