Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بارش برسانے والاایک اور سسٹم کراچی پہنچ گیا

قومی نیوز جمعه 04 اکتوبر 2019
بارش برسانے والاایک اور سسٹم کراچی پہنچ گیا

کراچی (کرائم رپورٹرO راﺅ عمران اشفاق) ایران سے بارش برسانے والا سسٹم کراچی پہنچ گیا‘ آج صبح سویرے ہلکی بارش سے بجلی کا نظام بیٹھ گیا‘ متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی‘ اہم سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

شہرمیں ایک بار پھر طوفانی بارش کے خطرات منڈلانے لگے‘ بارش کے بعد شہر میں ٹھنڈی ہواﺅں اور سیاہ گھٹاﺅں نے موسم کو حسین کردیا۔

کراچی میں آج اور کل تیز بارش کا امکان

اطلاعات کے مطابق آج صبح ہلکی بارش کے بعد شارع فیصل‘ آئی آئی چندریگر روڈ ‘ شہید ملت ایکسپریس وے‘ کورنگی روڈ‘ راشد منہاس روڈ‘ ماری پور روڈ پر پانی جمع ہوگیا تھا جس سے آج صبح سڑکوں پر ٹریفک جام تھا

بارش کی بوند پڑتے ہی شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔ آج صبح تک بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 10 ملی میٹر‘ ناظم آباد میں 4.5 ‘ لانڈھی میں 2.5 اور صدر میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی‘ جبکہ دیگر علاقوں میں بارش نہیں ہوئی اور آج صبح درجہ حرارت 28 ڈگری تھا۔

بارش کے بعد شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی بڑھ گئی تھی‘ جبکہ فضاءمیں کالی گھٹائیں چھائی ہوئی تھیں جس سے موسم سہانا ہوگیا تھا۔

بجلی غائب لیکن دیواروں میں کرنٹ، کراچی میں خوف

محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ایران سے بارش برسانے والا سسٹم کراچی پہنچ گیا ہے‘ آج دوپہر اور شام کو تیز اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کل شام اور اتوار کے روز بھی تیز بارش کا امکان ہے بارش کے ساتھ آندھی بھی چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ بارش کا سسٹم پہلے سے زیادہ مضبوط نہیں ہوگا‘ جبکہ ماہرین موسمیات کے مطابق بارش کا سسٹم مضبوط ہے جس سے طوفانی بارش کا امکان ہے‘ تاہم بارش کے پیش نظر شہری اداروں میں ایمرجنسی نافذ کرکے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

(285 بار دیکھا گیا)

تبصرے