Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمران نے اقوام متحدہ میں 6 بال پر6 چھکے مارے،کشمیری

قومی نیوز جمعرات 03 اکتوبر 2019
عمران نے اقوام متحدہ میں 6 بال پر6 چھکے مارے،کشمیری

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی نیوز ویب سائٹ نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کے متعلق وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر کشمیریوں کے ردعمل کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کشمیریوں نے عمران خان کی تقریر کو اپنے جذبات کی درست ترجمانی قرار دیا ہے۔

ٹرمپ ،عمران خان کی شخصیت سے متاثر

اسکرول ان نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سرینگر کے ایک بزرگ رہائشی نے کہا کہ عمران خان نے 6 بالوں پر 6 چھکے مارے ہیں، 27 ستمبر کی شب وادی میں یوں جشن منایا گیا جیسے پاکستان نے ورلڈ کپ جیت لیا ہو۔
بارہ مولہ کے ایک رہنما غلام محمد نے کہا عمران خان نے بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا،ان کی تقریر نے ہمارے دل جیت لئے ہیں

کریک ڈائون کو تقریباً دو ماہ ہو گئے اور ہمیں لگ رہا تھا کہ ہمیں بھلا دیا گیا ہے لیکن جب عمران خان بولے تو ہمیں محسوس ہوا کہ کوئی ہمارے متعلق بات کرنے والا موجود ہے۔ اسلاموفوبیا کے متعلق بات کرنے کی ضرورت تھی، عمران خان کا جنرل اسمبلی کے ذریعے دنیا کو پیغام بھیجنا ایک دانش مندانہ اور بہترین فیصلہ تھا۔

پاک بھارت جوہری جنگ کا خطرہ

مظاہروں میں شرکت کرنیوالے طلبہ اور نوجوانوں نے کہا عمران خان نے صرف ہمارے متعلق بات ہی نہیں کی بلکہ ہمیں ایک نئی امید دی ہے۔ تاجر عامر شفیع نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں بتایا کہ ہم اکیلے نہیں ہیں۔

سرینگر کے ایک وکیل رہنما نے کہا کشمیری بھارت کے اس اقدام کو کبھی قبول نہیں کرینگے ، اسکا شدید ردعمل آئیگا لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کب، ممکن ہے کہ عمران خان کی تقریر اس ردعمل کو مہمیز فراہم کرے گی۔

(1304 بار دیکھا گیا)

تبصرے