Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی” موہن جودڑو“سے مقابلہ کرنیوالا ہے

قومی نیوز بدھ 02 اکتوبر 2019
کراچی” موہن جودڑو“سے مقابلہ کرنیوالا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومتی غفلت اور سیاسی اختلافات نے شہر قائد کو کھنڈر بنا دیا، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی کچرے کے ڈھیر، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور پانی کا بحران عوام کا نصیب بن گیا، رہی سہی کسر طوفانی بارشوں نے پوری کر دی

بارشوں کے بعد شہر کی حالت ابتر ہے برساتی نالوں سے کچرا اٹھانے کا کام روایتی سست روی کا شکار ہے کئی سڑکیں پوری طرح تباہ ہوچکی ہیں، قدم قدم پر موجود گڑھوں کی وجہ سے گاڑیوںکا گزرنا دشوار ہے

ٹوٹی پھوٹی، ناہموار سڑکوں کی وجہ سے حادثات کا خدشہ بھی رہتا ہے اور ذرا سی تیز رفتاری کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے جامعہ کراچی شہر کی پہچان ہے، اس درس گاہ کی سمت آنے والا یونیورسٹی روڈ جگہ جگہ سے ادھڑ گیا، حالاں کہ اس پر کچھ ہی عرصے قبل ایک ارب روپے خرچ کئے گئے تھے

یہ بھی پڑھیں :

کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

نارتھ ناظم آباد، جو کبھی پوش علاقہ تصور کیا جاتا تھا، ان کی سڑکوں پر گڑھوں کی بھرمار ہے، ترقیاتی منصوبے تاخیر کے شکار ہونے کے باعث بھی عوام شدید پریشان ہیںسب سے برا حال سائٹ ایریا کا ہے شہر کا صنعتی علاقہ مسائل کا گڑھ بن چکا

انفرا اسٹرکچرتیزی سے تباہی کی جانب گامزن ہے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں، سڑکوںپر سیوریج کا پانی کھڑا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکار رہتی ہے ادھر نشیبی علاقوں میں اب بھی بارش کے پانی کی باقیات موجود ہیں، جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، آج پارہ 41 ڈگری تک جائےگا

(1939 بار دیکھا گیا)

تبصرے