Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چھوٹے بچے جیسا نظر آ نے والا استاد

قومی نیوز منگل 01 اکتوبر 2019
چھوٹے بچے جیسا نظر آ نے والا استاد

منیلا(ویب ڈیسک) ایان فرانسس مینگا سے ملیے،یہ فلپائن کے ایک مقامی اسکول میں کے جی ٹیچر ہیں اور ان کی عمر 22 سال ہے لیکن اپنے قد کاٹھ اور چہرے مہرے کی وجہ سے یہ بالکل چھوٹے بچے کی طرح نظر آ تے ہیں۔

کئی بار اجنبی انہیں دیکھ کر دھوکا کھا جاتے ہیں اور اسکول میں پڑھنے والا بچہ سمجھ بیٹھتے ہیں۔دلچسپی کی بات یہ ہے کہ ایان فرانسس اپنے بچپن ہی سے اپنی اصل عمر کے مقابلے میں چھوٹے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 24گھنٹے گشت کیلئے روبوٹ بھرتی

جب وہ مڈل اسکول میں پہنچے تو ان کے دوسرے ہم جماعتوں میں بلوغت کی ابتدائی علامات نمودار ہونے لگی تھیں لیکن وہ تب بھی پہلی کلاس کے بچے ہی لگتے تھے۔

یہاں تک کہ کالج میں آ نے اور کے جی اسکول ٹیچر کا امتحان پاس کرنے کے بعد بھی وہ کسی بچے کی طرح دکھائی دیتے رہے۔اپنی کیفیت کے بارے میں ایان فرانسس کا کہنا ہے کہ وہ بچپن ہی سے بہت بیمار رہے ہیں

شاید اسی وجہ سے ان میں بلوغت کی علامات نمودار نہیں ہوسکیں اور وہ آ ج تک دیکھنے میں بچے ہی نظر آ تے ہیں۔فلپائن کے اعتبار سے ان کا قد اوسط، یعنی 5 فٹ 4 انچ ہے لیکن ان کے چہرے پر وہی بچوں والا انداز اب تک موجود ہے۔

(188 بار دیکھا گیا)

تبصرے