Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بابر اعظم نے کوہلی کا ریکارڈ توڑدیا

قومی نیوز منگل 01 اکتوبر 2019
بابر اعظم نے کوہلی کا ریکارڈ توڑدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بابر اعظم اور عثمان شنواری کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل 67 رنز سے جیت لیا اور ون ڈے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

306رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آ ئی لینڈرز ٹیم238رنز بناکر آ ﺅٹ ہوگئی۔ پاکستان نے سات وکٹ پر305رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم نے سنچری بنائی جبکہ عثمان شنواری نے کاری وار کرتے ہوئے51رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔

ٹیسٹ بیٹسمین بابر اعظم نے105گیندوں پر115رنز کی اننگز کھیل کر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم نے71ویں اننگز میں گیارہویں سنچری بنائی۔ بھارت کے ویرات کوہلی نے82اننگز میں گیارہ اور ہاشم آ ملہ نے64اننگز میں گیارہ سنچریاں بنائیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکن ٹیم کی کراچی آمد، ٹرافی اور لوگو کی رونمائی

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہونے والے عثمان خان شنواری نےپانچ وکٹیں لے کر سلیکٹرز کو اپنی کارکردگی سے جواب دیا۔ پانچ وکٹ جلد گرنے کے بعد سری لنکا کے بیٹسمینوں شاہن جے سوریا اور ٹی ٹوئنٹی کپتان داسون شناکا نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 184گیندوںپر177رنزبنائے۔

دونوں نے کیریئر بیسٹ اسکور بنائے۔ اس سے قبل پاکستان کے خلاف چھٹی وکٹ کی شراکت کا ریکارڈ 154کا ویسٹ انڈیز کے رچرڈسن اور جیف ڈوجون کے درمیان تھا۔ پاکستان نے کمزور سری لنکا کی ٹیم کو آﺅٹ کلاس کردیا۔

پاکستان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے، افتخار احمد نے ناقابل شکست 32رنز کی اننگز کھیلی۔ تقریباً دس ہزار سے زائد تماشائیوں نے میچ دیکھا۔ جے سوریا نے پہلی بار پچاس کا ہندسہ پار کیا اور پہلی سنچری کے قریب آ کر آ ﺅٹ ہوگئے۔

انہوں نے96رنز 109گیندوں پر بنائے جس میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ داسون شناکا نے تیسری نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 80گیندوں پر68رنز بنائے جس میں دو چھکے اورچھ چوکے شامل تھے۔ شاداب خان مہنگے بولر ثابت ہوئے انہوں نے76رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔

سری لنکا کو بڑے اسکور کے تعاقب میں ابتدا ہی نقصان اٹھانا پڑا۔ سمارا وکرما کو عثمان شنواری نے بولڈ کردیا۔ پہلی وکٹ 18رنز پر گری اس کے بعد پاکستانی بولر چھا گئے انہوں نے پانچ وکٹ38گیندوں پر دس رنز کے اضافے کے بعد حاصل کئے۔ عثمان شنواری نے پہلے اسپیل میں پانچ اوورز میں16رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ گونا تھلیکا کو محمد عامر نے14رنز پر آ ﺅٹ کیا۔

(1690 بار دیکھا گیا)

تبصرے