Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمران خان کا خطاب عالمی میڈیاپر بھی چھاگیا

قومی نیوز هفته 28  ستمبر 2019
عمران خان کا خطاب عالمی میڈیاپر بھی چھاگیا

لاہور(نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے مدلل اور بہترین خطاب کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے انتہائی اہمیت دی

ٹوئٹر پر خطاب ٹاپ ٹرینڈ رہا، صف اول کے اداروں نے عمران خان اور مودی کے خطاب پر تجزیے اور رپورٹس بھی نشر کیں۔

الجزیرہ نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو لیڈنیوز کے طور پر شائع کیا اور سرخی جمائی کہ جب مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھے گا تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیا کریں گے ؟

دی گارڈین نے وزیراعظم کے خطاب کی تفصیلی خبر دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کشمیر پر بھارتی اقدام کے سنگین نتائج اور جوہری جنگ کے خدشے سے دنیا کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ”عمران نے بھرپور چھکا مارا“

بی بی سی نے عمران کے خطاب کی واضح کوریج کرتے ہوئے سرخی جمائی کہ ’’اگر جنگ ہوگی تو ایٹمی ہو گی یہ دھمکی نہیں وارننگ ہے ‘‘

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ ایک اعشاریہ دو ارب کی آبادی والی مارکیٹ کو خوش کرنے کے بجائے انڈیا کو کشمیر کی پالیسی بدلنے پر مجبور کرے ۔

ترک نیوز ایجنسی اناطولیہ نے لکھا عمران خان نے کشمیر پر بھارت کیساتھ ایٹمی جنگ کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گی اور لوگ باہر نکل آئیں گے

عالمی رہنماؤں کی جانب سے اسلامی دہشتگردی کی اصطلاح کا استعمال دراصل اسلاموفوبیا کے پیدا ہونے کی وجہ ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے اپنا تاریخی خطاب کیا جس میں انہوں نے اقوام عالم پر واضح کیا کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے ۔

وزیر اعظم کے خطاب کو پورے دنیا میں بغور دیکھا گیا جبکہ تمام سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وزیر اعظم عمران خان ٹاپ ٹرینڈ رہے ۔

(935 بار دیکھا گیا)

تبصرے