Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

”عمران نے بھرپور چھکا مارا“

قومی نیوز هفته 28  ستمبر 2019
”عمران نے بھرپور چھکا مارا“

کراچی(قومی اخبار نیوز)تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 45منٹ کے خطاب میں کشمیر پر کھل کر بولے اور کشمیر کا مقدمہ پیش کیا

انہوں نے خطاب میں پہلے پانچ منٹ گلوبل وارمنگ، اگلے پانچ منٹ منی لانڈرنگ، اس کے بعد تیرہ منٹ اسلامو فوبیا پر اور 23منٹ کشمیر کے حوالے سے تفصیل سے بات کی

سینئر تجزیہ کار مشرف زیدی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے بھرپور چھکا مارا ، کوئی کسر نہیں چھوڑی

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ مودی کا مذاق اڑاتے ہیں؟ بھارتی میڈیا کوسمجھ آگئی

عمران خان کی کوششوں کا اثر ہے کہ کشمیر پر ہر جگہ بات ہورہی ہے، ایلس ویلز نے کل کشمیرپر آ دھ گھنٹہ گفتگو کی، امریکن پریس نے ان سے تمام سوالات کشمیر پر کیے، ہندوستان کولینے کے دینے پڑگئے ہیں مودی سرکاربہت زیادہ گھبرائی ہوئی ہے۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میرنے کہا کہ پاکستان ہیومن رائٹس کونسل میں قرارداد پیش نہیں کرسکا تھا جس کی وجہ سے کشمیری رہنماﺅں میں مایوسی پائی جاتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوں کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے

وزیراعظم عمران خان نے کشمیر ،اسلامو فوبیا اور ناموس رسالت کے معاملات پر بہت تفصیل سے بات کی ہے، عمران خان نے اسلامو فوبیا پر بات کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کی ترجمانی کی ہے۔

(1928 بار دیکھا گیا)

تبصرے