Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

طوفانی بارش ؛کراچی پھر ڈوب گیا؛ بجلی غائب

قومی نیوز جمعه 27  ستمبر 2019
طوفانی بارش ؛کراچی پھر ڈوب گیا؛ بجلی غائب

کراچی (کرائم رپورٹر) شہر میں طوفانی بارش اور سیلاب کا خطرہ ٹل گیا‘ طوفانی بارش نے جل تھل ایک کردیا بارش کی وجہ سے شہر ایک بار پھر ڈوب گیا بارش سے پاک سری لنکا کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ انڈیا راجستھان سے آنے والا مون سون کا سسٹم کمزور ہوگیا ہے‘ ابھی وہ سسٹم انڈیا میں موجود ہے اور وہاں پر کمزور ہوگیا ہے۔ امید ہے کہ وہ آگے نہیں بڑھے گا‘ آج رات کو اور ہفتے کو بھی ہلکی بارش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : نیا سسٹم طاقتور، کراچی میں آج پھر بارش ہوگی

جمعرات کی رات کو سب سے زیادہ بارش صدر کے علاقے میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی‘ بارش کے باعث شارع فیصل‘ گورنر ہاﺅس کے اطراف میں سڑک پر پانی جمع تھا

گزشتہ 3 روز سے شہر میں ہونے والی بارش کے باعث شہر کی اہم سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام معمول بن گیا ہے جبکہ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

مون سون کی بارشوں کو بلدیاتی اداروں نے نظر انداز کردیا‘ سڑکوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔

(250 بار دیکھا گیا)

تبصرے