Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

میرا کا دبئی میں کامیاب آپریشن

قومی نیوز جمعرات 26  ستمبر 2019
میرا کا دبئی میں کامیاب آپریشن

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کا دبئی کے نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا ہے، میرا کے شوہر کیپٹن نوید پرویز کا کہنا ہے کہ آپریشن کافی سیریس تھا، جس کے بعد وہ اب ریکوری روم میں ہیں۔

کیپٹن نوید پرویز کے مطابق میرا مزید کچھ روز اسپتال میں ہی رہیں گی۔آپریشن سے ایک روز قبل میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ دبئی کے ایک نجی ہوٹل میں ڈنر بھی کیا۔

واضح رہے کہ 16 ستمبر کو دبئی میں قیام پذیر میرا کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی، طبیعت خراب ہونے کے باعث میرا اسپتال میں چیک اپ کے لیے گئیں جہاں اُنہیں ڈاکٹرز کے مشورے پر داخل کر لیا گیا تھا تاہم اُنہیں ایک روز ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حسن علی اور اہلیہ کی تصاویر پر کڑی تنقید

ڈاکٹر کی جانب سے میرا کو آپریشن کا مشورہ دیا گیا تھا اور میرا نے اپنے پرستاروں سے اُن کی صحت کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ کئی دن سے درد محسوس کر رہی تھیں مگر مصروفیت کے باعث بیماری پر توجہ نہ دے سکیں۔دبئی میں بسی پاکستانی کمیونٹی کے کئی سماجی رہنماؤں نے اسپتال میں فلم اسٹار میرا کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی تھی۔

(1473 بار دیکھا گیا)

تبصرے