Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نیا سسٹم طاقتور، کراچی میں آج پھر بارش ہوگی

قومی نیوز جمعرات 26  ستمبر 2019
نیا سسٹم طاقتور، کراچی میں آج پھر بارش ہوگی

کراچی (کرائم رپورٹر) آج بھی دوپہر کے بعد کراچی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوگی‘ شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی

شہر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد شہری انتظامیہ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کو شہر میں فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے آج صبح بتایا کہ شہر میں آج بھی دوپہر کے بعد تیز بارش ہوگی جس طرح گزشتہ 2 روز سے ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیاسسٹم تیار،آج سے پیر تک طوفانی بارشیں ہونگی

انہوں نے بتایا کہ انڈیا کے علاقے رن کچھ میں موجود مون سون سسٹم کے اثرات ہیں جو کراچی تک آرہے ہیں۔سسٹم کی موومنٹ کے بارے میں آج شام تک کلیئر ہوجائے گا‘ بارش کا سسٹم بہت مضبوط ہے

ہفتے اور اتوار کے لئے ہم نے اربن فلڈ الرٹ جاری کیا ہے‘ ہفتے اور اتوار کو بارش میں شدت آسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا

2 دن میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

اگر کل بھی ہوئی تو نیشنل اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا کا میچ ہوگا‘ بارش کی صورت میں میچ کے اوورز کم کرائے جائیں گے‘ بارش سے نمٹنے کے لئے انتظامات کرلئے گئے ہیں۔

(295 بار دیکھا گیا)

تبصرے