Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سری لنکن ٹیم کی کراچی آمد، ٹرافی اور لوگو کی رونمائی

قومی نیوز بدھ 25  ستمبر 2019
سری لنکن ٹیم کی کراچی آمد، ٹرافی اور لوگو کی رونمائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خوف کی فضا آخرکار چھٹ گئی، انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے پاکستان میں مطلع صاف ہوگیا، تھری مانے کی قیادت میں سری لنکا کرکٹ ٹیم منگل کی شام کولمبو سے براستہ دبئی کراچی پہنچ گئی۔

قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مہمان ٹیم کو بلٹ پروف کوسٹرز کے ذریعے سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

کھلاڑیوں کا اولڈ ٹرمینل پر پی سی بی ڈائریکٹر ذاکر خان اور دیگر حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔ میڈیا کو کوریج کرنے اور تصاویر بنانے کی اجازت نہیں تھی۔

ہوٹل اور اس کے اطراف میں بھی سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہے۔ جس فلور پر ٹیم کا قیام ہے وہاں بھی عام لوگوں کا داخلہ بند ہے۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں غیر ملکی سربراہ مملکت کے مساوی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جب ٹیم ایئر پورٹ سے ہوٹل کے لئے روانہ ہوئی شاہراہ فیصل عام ٹریفک کے لئے بند تھی۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم تیار

داسن شناکا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ منگل کو لاہور میں سیریز کی ٹرافی اور لوگو کی رونمائی کی گئی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیریز سے فائدہ ہوگا، ٹیسٹ میچز سے پہلے سری لنکن بورڈ کو حالات کا علم ہوجائے گا۔

مثبت رویے پر سری لنکن کرکٹ کے صدر شامی سلوا، بورڈ اور کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں۔ کل کپتان سرفراز احمد کی پریس کانفرنس کریں گے۔ جمعے کو پہلا ون ڈے سہ پہر 3 بجے شروع ہونا ہے

سری لنکن ٹیم نے روانگی سے قبل کرکٹ ہیڈ کوارٹر کولمبو میں خصوصی پوجا کی گئی۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان تھری مانےکا کہنا تھا کہ پاکستان نے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے، سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوں۔

امید ہے پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان میں موجود ہوگی۔ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ اتوار کو ہی ختم ہوگیا تھا، گذشتہ روز کھلاڑیوں نے آرام کیا اور میزبان اسکواڈ گذشتہ رات ہی لاہور سے کراچی پہنچ گیا۔

(1445 بار دیکھا گیا)

تبصرے