Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

زلزلے سے اموات بڑھنے لگیں،آفٹرشاکس کا خطرہ

قومی نیوز بدھ 25  ستمبر 2019
زلزلے سے اموات بڑھنے لگیں،آفٹرشاکس کا خطرہ

پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہوگئی جبکہ 450 زخمی مختلف علاقوں میں زیرعلاج ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد ڈی ایچ کیو میرپور اور ٹی ایچ کیو منڈاں میں زیرعلاج ہیں۔پمزاسپتال کی 3 ایمبولینسز، ڈاکٹرز اور اسٹاف کے 12 افراد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے میرپور پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں آندھی اور بارش شروع

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی، جس کی گہرائی زیرِ زمین 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق فوج کے سربراہ نے سول انتظامیہ کا ہاتھ بٹانے کے لیے امدادی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاتلاں میں تین متاثرہ پُلوں اور جاتلاں-منگلا روڈ پر امدادی کام رات بھر جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں : آ گرہ میں مسلمانوں کی درجنوں دکانیں نذرآ تش

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال میرپور کا سرجیکل وارڈ شہر کے نواح میں واقع کئی دیہات سے لائے گئے متاثرین سے بھرا ہے۔ ان افراد میں سے متعدد کی ٹانگیں ملبے تلے دب کر ٹوٹی ہیں جبکہ کچھ کو سر اور دیگر حصوں پر زخم آئے ہیں۔

(1182 بار دیکھا گیا)

تبصرے