Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نیاسسٹم تیار،آج سے پیر تک طوفانی بارشیں ہونگی

قومی نیوز بدھ 25  ستمبر 2019
نیاسسٹم تیار،آج سے پیر تک طوفانی بارشیں ہونگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں آج سے پیر گرج چمک کیساتھ مزید بارش متوقع ہے شہری سیلاب کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

منگل کو بھی تیز ہواﺅں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت کم ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ہیکا نامی طوفان عمان پہنچ گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں آندھی اور بارش شروع

سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی جہاں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جو کئی گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہوئی۔

ہوا کا ایک اور کم دباﺅ کا نظام بھارتی گجرات کی جانب بن رہا ہے جس کا آج شام سے اثر نظر آ نا شروع ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج سے پیر تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

(1462 بار دیکھا گیا)

تبصرے