Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان

قومی نیوز اتوار 22  ستمبر 2019
سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اپنا بیٹنگ نمبر طے کرلیا ، سرفراز احمد

سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق ، عابد علی ،آصف علی ،فخر زمان ، حارث سہیل ، محمد حسنین ،افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان ، وہاب ریاض ، محمد عامر ، محمد حسنین ، عثمان شنواری اور محمد نواز شامل ہیں۔

حسن علی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔

(1935 بار دیکھا گیا)

تبصرے