Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 11 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی والوں کانیاامتحان، آئندہ 3 دن ہیٹ ویو کی وارننگ

قومی نیوز اتوار 22  ستمبر 2019
کراچی والوں کانیاامتحان، آئندہ 3 دن ہیٹ ویو کی وارننگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آئندہ 3روز تک شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں ہفتے کی صبح سے ہی شدید حبس اور گرمی کا راج رہا اور درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ سمندر سے چلنے والی ہواو¿ں کی بدولت کراچی میں موسم معتدل رہتا ہے

یہ بھی پڑھیں : آ گرہ میں مسلمانوں کی درجنوں دکانیں نذرآ تش

بھارتی گجرات اور مغربی ممبئی میں سمندر میں ہوا کا کم دباو¿ پیدا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کراچی کی ہوا متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے سبب کراچی میں سمندری ہوائیں رک گئی ہیں اور ہوا کا شمال مغرب کی جانب ہوگیا ہے جبکہ صحرائی علاقوں کی ہوائیں اب شہر کا رخ کر رہی ہیں۔

سردار سرفراز نے کہا کہ جب تک سمندر میں یہ کم دبائو برقرار رہے گا، اس وقت تک نہ صرف کراچی کی ہوا متاثر رہے گی بلکہ اگلے 3 سے 4 دن شدید گرمی بھی رہے گی اور درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

(1052 بار دیکھا گیا)

تبصرے