Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کشمیر کاسفیر”مشن کشمیر“ کیلئے امریکا پہنچ گیا

قومی نیوز اتوار 22  ستمبر 2019
کشمیر کاسفیر”مشن کشمیر“ کیلئے امریکا پہنچ گیا

نیویارک (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان امریکا کے 7 روزہ دورے پر نیو یارک پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

نیویارک کے ایئر پورٹ پر سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان پیر 23 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جبکہ جمعہ 27 ستمبر کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستا ن سے کشیدگی نے بھارتی معیشت کوگرا دیا

امریکی صدر ٹرمپ سے وزیرِ اعظم عمران خان کی ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتِ حال پر بات چیت ہو گی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھی وزیرِ اعظم مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کریں گے۔

دورہ امریکا کے دوران وہ مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی سے متعلق اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔

(869 بار دیکھا گیا)

تبصرے