Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹیکسوں کی وصولی بہتر، مہنگائی کم ہوگی، آ ئی ایم ایف

قومی نیوز هفته 21  ستمبر 2019
ٹیکسوں کی وصولی بہتر، مہنگائی کم ہوگی، آ ئی ایم ایف

اسلام آ باد (قومی اخبارنیوز ) آ ئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی پروگرام کا پرجوش آ غاز ہے تاہم تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پائیدار اور مستحکم ترقی کے لیے فیصلہ کن عملدرآ مد ضروری اور اہم ہے

قرضہ پروگرام کی منظوری کے وقت طے کیے گئے کم مدتی میکرو اکنامک اہداف برقرار رکھے گئے ہیں ان میں رواں مالی سال کیلئے اقتصادی شرح نمو 2.4فیصد ، آ ئندہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی متوقع ہے

ٹیکسوں کی وصولی بہتر ہوئی ‘ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں بھی تیزی سے بہتری کی امید ہے تاہم مقامی اور بین الاقوامی خطرات اور بنیادی اقتصادی چیلنجز برقرار ہیں‘اس تناظر میں پاکستانی حکام کو اصلاحات ایجنڈے کو آ گے بڑھانے کی ضرورت ہے

یہ بھی پڑھیں : لاڑکانہ، میڈیکل کی طالبہ کی خود کشی قتل قرار

بعض اہم شعبوں میں پیش رفت ہوئی ہے ایکسچینج ریٹ کا اتارچڑھاﺅ کم ہوا‘ مارکیٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ کے تعین سے بیرونی توازن کے مثبت نتائج آ نا شروع ہو گئے ہیں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہواہے

آ ئی ایم ایف قرضہ پروگرام کا سہ ماہی جائزہ لینے کے لیے آ ئی ایم ایف کی اسٹاف ٹیم اکتوبر کے آ خر میں پاکستان آ ئیگی اور ستمبر کے آ خر میں اختتام پذیر ہونیوالی سہ ماہی کے اہداف پر عملدرآ مد کا جائزہ لیا جائیگا

آ ئی ایم ایف اسٹاف ٹیم کے پاکستان کے حالیہ دورہ کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ نکتہ نظر آ ئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا نہیں بلکہ اسٹاف ٹیم کا ہے

آ ئی ایم ایف کے پاکستان کے لیے مشن سربراہ ارنسٹو رامیز ریگو کی سربراہی میں ٹیم نے 16سے 20ستمبر تک اسلام آ باد اور کراچی کا دورہ کیا اور معاشی پالیسیوں پر عملدرآ مد سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

(2310 بار دیکھا گیا)

تبصرے