Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، آج پارہ 41 ڈگری تک جائےگا

قومی نیوز هفته 21  ستمبر 2019
کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، آج پارہ 41 ڈگری تک جائےگا

کراچی (کرائم رپورٹر) شہر میں آج بھی سورج آگ برساتا رہے گا‘ شہرمیں ہیٹ ویوکے خدشے کے باعث اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔ آج درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا جس کی شدت 47 ڈگری میں ہوگی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ گرمی میں شدت کی وجہ سے سمندری ہواﺅں کا رخ تبدیل ہوگیا ‘ انڈین گجرات کی جانب ہوا کا کم دباﺅ ہے جس کی وجہ سے شمال مغرب کی ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے

یہ بھی پڑھیں : علی زیدی کے بعد ناصر شاہ کی ”صفائی مہم “

گرمی کی شدت 3 سے 4 روز تک برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو الرٹ کیا گیا ہے‘ ابھی شہر میں درمیانی درجے کا ہیٹ ویو ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ ہوا کا کم دباﺅ شہر سے دور رہے گا۔

شہر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری ہونے کے بعد اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ شہری اداروں میں بھی ایمرجنسی نافذ کی ہے جبکہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

(1054 بار دیکھا گیا)

تبصرے