Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حاجی مقبول صابری کی 8 ویں برسی

قومی نیوز هفته 21  ستمبر 2019
حاجی مقبول صابری کی 8 ویں برسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں قوالی تاجدار حرم ودیگر صوفیانہ کلام کے ذریعے شہرت کمانے والے صابری برادران غلام فرید صابری کے چھوٹے بھائی شہنشا ہ قوالی و موسیقار حاجی مقبول احمد صابری مرحوم المعروف چاند میاں وارثی کی 8 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

ان کے صاحبزادے شمائل مقبول صابری قوال نے برسی کا اہتمام اپنی رہائش گاہ پر خواتین و مردوں کا بعد نماز ظہیر قر آن خوانی برائے ایصال ثواب کیا ہے بعد نماز عصر چادر جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : قومی ائیرلائن پی ائی اے کا مالی بحران سنگین

صاحب زادے کا کہنا ہے کہ مقبول صابری کی قوالی سے بیرون ممالک کئی لوگوں نے اسلام قبول کیا بیرون ممالک میں فن قوالی کے ذریعے صوفیانہ کلام کو فروغ دینے میں صابری برادران نے اہم کردار ادا کیا ہے ،جس سے نہ صرف صوفیانہ کلچر بلکہ پاکستان کی پہچان بھی ان ممالک میں ہوئی۔

غلام فرید صابری کے ساتھ مقبول صابری نے قوالی کے فن کو ایک نیا آہنگ دینے میں اپنا کردار بھر پور انداز میں اداکیا۔ان کی گائیگی کا انداز جداگانہ تھا جس کی بناءپر لوگ آج بھی ان کے مداح ہیں۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ان کی 8 ویں برسی کے موقع پر 27 ستمبر کی شب دی ٹری بیوٹ ٹو مقبول صابری قوال کی تقریب و محفل سماع کا بھی انعقاد کیاجائے گا۔

(2441 بار دیکھا گیا)

تبصرے