Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈاکٹر نمرتا کاجدیدموبائل تاحال کھل نہ سکا

قومی نیوز جمعه 20  ستمبر 2019
ڈاکٹر نمرتا کاجدیدموبائل تاحال کھل نہ سکا

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) آ صفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ کی فائنل ایئر کی طالبہ ڈاکٹر نمرتا کی پراسرار ہلاکت کی تفتیش کئی پہلوﺅں سے کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا ہے کہ آ یا یہ خودکشی کا واقعہ ہے یا اسے قتل کیا گیا۔

ادھر پولیس نے نمرتا کے کلاس فیلوز مہران ابڑو اور شان علی کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے دونوں کے موبائل فون ایف آ ئی اے کے حوالے کردئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھول دیا گیا

دونوں نے گرفتاری سے قبل تمام ٹیکسٹ میسج ڈیلیٹ کردئیے تھے۔ نمرتا کا موبائل جدید ماڈل ہونے کی وجہ سے اب تک کھل نہیں سکا ہے جس کی وجہ سے تفتیشی حکام کو دشواریوں کا سامنا ہے۔

گرفتار طلباءکے علاوہ دیگر طلبہ اور طالبات کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔

(1116 بار دیکھا گیا)

تبصرے