Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھول دیا گیا

قومی نیوز جمعه 20  ستمبر 2019
عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھول دیا گیا

مکہ مکرمہ…… مکہ مکرمہ میں وزیراعظم عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھول دیا گیا، جہاں انہوں نے وفد کے ہمراہ نوافل ادا کئے۔

عمران خان اور وفد نے رات گئے عمرہ بھی ادا کیا، عالم اسلام اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔

وزیراعظم عمران خان آج مکہ میں نماز جمعہ بھی ادا کریں گے جبکہ آج ہی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بات نيوکلئير جنگ تک جاسکتی ہے، وزيراعظم

خانہ کعبہ کے کلید بردار اور حرم انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اور وفد کی آب زم زم، قہوہ اور کھجور سے تواضع کی گئی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر گئے ہوئے ہیں اور وہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔

(226 بار دیکھا گیا)

تبصرے