Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نیا ہیئر اسٹائل، ایوانکا زیادہ پرکشش ہو گئی

قومی نیوز جمعرات 19  ستمبر 2019
نیا ہیئر اسٹائل، ایوانکا زیادہ پرکشش ہو گئی

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی صاحبزادی 37 سالہ ایوانکا ٹرمپ یوں تو ہمیشہ اپنے سٹائل، انداز اور والد کے ساتھ ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

اس مرتبہ انہوں نے اپنے بدلے روپ کی وجہ سے شہرت اور میڈیا کوریج میں والد ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ ہفتے ایوانکا ٹرمپ نے پہلی مرتبہ اپنا ہیئر سٹائل تبدیل کیا تو دنیا چونک گئی اور ان کے بدلے چہرے کو دیکھ کر لوگ طرح طرح کی قیاس آرائیاں کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں : بلی قتل کیس کا فیصلہ، ملزمہ بری

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئرسٹائل نے انہیں پہلے سے زیادہ پرکشش، خوبرو اور نوجوان بنا دیا اور وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

امریکی اخبار ’دی نیو ڈیلی‘ نے بتایا کہ سافٹ ویئر کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق جہاں ایوانکا ٹرمپ کے بدلے ہوئے ہیئر سٹائل کی خبر ایک ارب 40 کروڑ افراد تک پہنچیں امریکی دختر اول کی خبر نے 36 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی لگ بھگ 50 لاکھ روپے کی کمائی بھی کی۔

ہیئر سٹائلسٹ اور فیشن کی دنیا کی معروف شخصیات نے ایوانکاکے نئے ہیئر سٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نئے انداز میں ایوانکا نا صرف جوان نظر آ رہی ہیں بلکہ وہ پہلے سے پرکشش بھی ہوگئی ہیں۔

ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئر سٹائل کو امریکہ میں آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

(2549 بار دیکھا گیا)

تبصرے