Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہمارے دروازے کھلے ہیں، طالبان کا ٹرمپ کو پیغام

قومی نیوز بدھ 18  ستمبر 2019
ہمارے دروازے کھلے ہیں، طالبان کا ٹرمپ کو پیغام

کراچی ….طالبان نےٹرمپ کو پیغام دیا ہے کہ اگر مستقبل میں امریکی صدر امن مذاکرات کو دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں تو ان کے دروازے کھلے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں طالبان کے مرکزی مذاکرت کار شیر محمد عباس ستانکزئی نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات ’افغانستان میں امن کے لیے واحد راستہ‘ ہیں۔

عباس ستانکزئی کا یہ بیان صدر ٹرمپ کی جانب سے مذاکرت ‘منسوخ کیے جانے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے حالیہ بیان میں طالبان حملوں کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ طالبان کو ‘امن کے لیے حقیقی وابستگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔تاہم اب طالبان نے امریکا کے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ طالبان نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دھمکیاں، روس اور چین ایران کیساتھ کھڑے ہوگئے

عباس ستانکزئی کا کہنا تھا کہ امریکا نے ہزاروں طالبان کو ہلاک کیا ہے لیکن اگر کسی ایک امریکی فوجی کی بھی ہلاکت ہو جاتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ایسا ردعمل ظاہر کریں کیونکہ دونوں طرف سے کوئی جنگ بندی نہیں کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘مذاکرت کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں ‘ہم امید کرتے ہیں کہ دوسرا فریق بھی مذاکرات سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور طالبان 18 سالہ تنازعے کو حل کرنے کے لیے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے تھے، ٹرمپ نے آٹھ ستمبر کوسینئر طالبان رہنماؤں اور افغان صدر اشرف غنی کو کیمپ ڈیوڈ میں ملاقات کی دعوت بھی دی تھی۔

(1032 بار دیکھا گیا)

تبصرے