Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شعیب ملک کے شیشہ کیفے جانے پر پی سی بی کو نوٹس

قومی نیوز منگل 17  ستمبر 2019
شعیب ملک کے شیشہ کیفے جانے پر پی سی بی کو نوٹس

کراچی(قومی اخبارنیوز) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اور انڈیا کے میچ سے قبل شعیب ملک اہلخانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کےخلاف درخواست پر پی سی بی کو نوٹس جاری کردیئے۔

درخواست میں شعیب ملک، ثانیہ مرزا، وینا ملک، امام الحق اور وہاب ریاض، سرفراز احمد، پی سی بی، آ ئی سی سی اور ٹینس فیڈریشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آ غا فیصل پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو پاکستان اور انڈیا کے میچ سے قبل شعیب ملک اہلخانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : قومی ائیرلائن پی ائی اے کا مالی بحران سنگین

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رات کو شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز شیشہ بار میں انجوائے کرتے رہے اگلے دن اہم میچ ہار گئے۔

دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا۔ ان کرکٹرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نہیں جاسکا۔ ورلڈ کپ کے اہم میچز میں ہارنے کی وجہ معلوم کرنا ہوگی۔

شعیب ملک ایک کرکٹر ہی نہیں عوام کے دلوں کی دھڑکن بھی ہیں۔ میچ ہارنے سے پاکستان سمیت دنیابھر میں کروڑوں کرکٹ شائقین کی آ زاری ہوئی۔

آرمی چیف اور ڈی جی آ ئی ایس پی آ ر برطانیہ گئے تو پاکستانی ٹیم کرکٹ میچ جیتنا شروع ہوئی۔ ہر کام آ رمی تو نہیں کریگی اب عدالت میں معاملہ آ یا ہے کہ انکے خلاف ایکشن لاجائے۔

(2145 بار دیکھا گیا)

تبصرے