Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 13 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امریکی دھمکیاں، روس اور چین ایران کیساتھ کھڑے ہوگئے

قومی نیوز منگل 17  ستمبر 2019
امریکی دھمکیاں، روس اور چین ایران کیساتھ کھڑے ہوگئے

کراچی (نیوز ڈیسک ) روس نے ایران کے خلاف ممکنہ امریکی کارروائی کے حوالے سے کہا کہ ایران پر کسی بھی قسم کی جارحیت یا طاقت کا استعمال بالکل قبول نہیں اور اس سے صرف خطے کا استحکام خطرے سے دوچار ہو گا۔

چین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کا الزام بغیر شواہد کے ایران پر عائد کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ دنیا کی دیگر عالمی طاقتوں کے برعکس ان حملوں کے بعد روس اور چین نے ایران کی مکمل طور پر حمایت کی ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : خالصتان کا پاسپورٹ اور کرنسی ڈیزائن سامنے آگیا

امریکا نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر مبینہ طور پر ایران کے مبینہ حملے کے ثبوت پیش کرتے ہوئے سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر ہونے والے حملے کا رد عمل دینے کے لیے تیار ہیں جبکہ اس کے لیے واشنگٹن نے اہداف بھی لاک کرلیے ہیں ۔

ٹوئٹر پر ٹرمپ نے ایران کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ایران نے پہلے بھی امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا تھا اور جھوٹ بولا تھا کہ یہ ڈرون ان کی فضائی حدود میں تھا ، اب ایران کہتا ہے کہ سعودی عرب پر حملے میں ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ، ہم ایران کو دیکھ لیں گے۔

(931 بار دیکھا گیا)

تبصرے