Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مریم نواز پارٹی عہدے کے لیےاہل قرار

قومی نیوز منگل 17  ستمبر 2019
مریم نواز پارٹی عہدے کے لیےاہل قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے لیے اہل قرار دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مریم نواز سیاسی جماعت کا عہدہ رکھ سکتی ہیں تاہم مریم نواز پارٹی کی قائم مقام صدرنہیں بن سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دھمکیاں، روس اور چین ایران کیساتھ کھڑے ہوگئے

مئی 2019 کو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شريف نے پارٹی کی تنظيم نو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مريم نواز کو مقرر کیا تھا۔

تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی فرخ حبیب،ملیکہ بخاری اور جویریہ ظفر نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا مریم نواز کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے، وہ کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔

(132 بار دیکھا گیا)

تبصرے