Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

علی زیدی کے بعد ناصر شاہ کی ”صفائی مہم “

قومی نیوز منگل 17  ستمبر 2019
علی زیدی کے بعد ناصر شاہ کی ”صفائی مہم “

کراچی(رپورٹOصابر علی) وفاقی وزیر علی زیدی کی کراچی میں صفائی مہم کو کئی ماہ گزرنے کے بعد صوبائی وزیر بلدیات نے بھی کراچی سے کچرا اٹھانے کیلئے باقاعدہ صفائی مہم کا اعلان کردیا

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے مطابق وہ 21 ستمبر سے کراچی میں صفائی مہم شروع کریں گے‘ جو ایک ماہ جاری رہے گی‘ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک ماہ میں کراچی کو کچرے سے صاف کردیں گے

وزیر بلدیات کے مطابق صفائی مہم میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت تمام بلدیاتی نمائندے اور شہری اداروں کے سربراہان بھی ان کے ساتھ ہوں گے

یہ بھی پڑھیں : لاڑکانہ، میڈیکل کی طالبہ کی خود کشی قتل قرار

خالصتان کا پاسپورٹ اور کرنسی ڈیزائن سامنے آگیا

کراچی کے شہری صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی جانب سے اس اعلا ن کو دیر آید درست آید قرار دیتے ہوئے اس بات کی توقع کررہے ہیں کہ شاید اس مرتبہ کراچی کے شہریوں کو کچرے اور گندگی کے ڈھیر سے نجات مل جائے ۔

2 ماہ سے زائد عرصہ قبل وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی کراچی صفائی مہم شروع کی تھی اور اس کیلئے کراچی سے کروڑوں روپے چندہ مانگ کر جمع کئے تھے‘ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوںنے کراچی کے نالے بھی صاف کئے اور کچرا اٹھایا ہے

کراچی کے شہری اب بھی کچرے کے ڈھیر اور تعفن زدہ ماحول میں زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ اس گندگی سے وبائی امراض کا شکار ہورہے ہیں‘ کچھ روز قبل کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بھی کراچی سے کچرا اٹھانے کا مشن شروع کیاتھا۔

انہوںنے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے ان کے دفتر جاکر ملاقات کی تھی اور ان سے تعاون مانگا تھا‘ وزیر بلدیات نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایاتھا‘ تاہم اس ملاقات کے بعد کراچی میں صفائی سے متعلق ان کی کوئی سرگرمی سامنے نہیں آئی

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ جنہوںنے حال ہی میں وزیر بلدیات کا دوبارہ چارج سنبھالا ہے‘ صفائی مہم کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب حکومت سندھ کے ترجمان صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر علی زیدی کو مشورہ دیاہے کہ وہ اپنی صفائی مہم فوری طورپر روک دیں انہوںنے صفائی مہم کے نام پر کراچی میں مزید گندگی پھیلائی ہے۔

(1094 بار دیکھا گیا)

تبصرے