Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اپنا بیٹنگ نمبر طے کرلیا ، سرفراز احمد

قومی نیوز اتوار 15  ستمبر 2019
اپنا بیٹنگ نمبر طے کرلیا ، سرفراز احمد

کراچی(قومی اخبارنیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اپنا نمبر سیٹ کرلیا ہے اب کوشش ہو گی کہ اپنے نمبر پر ہی کھیلوں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہیڈکوچ مصباح الحق کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں مل جل کر کام کریں گے جب کہ بابر کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں وہ سلپ کی فیلڈ پر میرے ساتھ ہی ہوتے ہیں میری پوری کوشش ہوگی کہ سری لنکا کیخلاف اچھا کھیل پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں : سرفراز کپتان برقرار، بابر نائب بن گئے

سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران پی سی بی کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ، پی سی بی اور کپتان میں کمیونکیشن اچھی ہونی چاہیے ، کپتان کتنے ٹائم کیلئے ہونا چاہیے یہ پی سی بی کا فیصلہ ہے اور پی سی بی کا فیصلہ ہوگا کہ وہ جس کو بھی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے ۔

کپتان کا مزید کہنا تھا کہ عابد علی اور خرم منظور نے اچھا کھیل پیش کیا، میں نے اپنا نمبر بھی سیٹ کیا ہے کوشش ہو گی کہ اپنے نمبر پر ہی کھیلوں۔

(2410 بار دیکھا گیا)

تبصرے