Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 13 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سرفراز کپتان برقرار، بابر نائب بن گئے

قومی نیوز هفته 14  ستمبر 2019
سرفراز کپتان برقرار، بابر نائب بن گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ کے آ خر میں شیڈول سری لنکا کے خلاف ایک روزہ او ر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے۔

27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہنے والی سیریز میں بابر اعظم ان کے نائب ہوں گے۔ آ ئندہ سیریز کے لیے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی اور نئے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے جمعے کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ سرفراز احمد تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ امید ہے کہ سرفراز احمد اور مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں نکھارلائیں گے۔ ہم نے بابراعظم کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے۔ یہ مستقبل میں بابر اعظم کی تربیت کا بہترین موقع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :

عمران خان عبدالقادر پر بہت انحصار کرتے تھے

وسیم اکرم کی اہلیہ کی نشاندہی پر سی ویوکی صفائی

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ مصباح الحق نے کہا کہ میں کپتان برقرار رہنے پر سرفراز احمد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مصباح الحق نے کہا کہ میں ہمیشہ سرفراز احمد کے کھیل کے دوران جوش اور ولولے کا قائل رہا ہوں۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 19 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پیر کو ہوگا۔ سیریز کے لیے کیمپ بدھ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔ سیریز کے لیے 16 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا۔

سرفراز کی کپتانی میں پاکستان نے 13 ٹیسٹ، 48 ون ڈے اور 34 ٹی 20 میچ کھیلے جن میں سے اسے بالترتیب 4، 26 اور 29 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔ بابر اعظم کا شمار بہترین بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں 16 ویں، ون ڈے میں تیسری اور ٹی 20 میں پہلے نمبر موجود ہیں۔

سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے اور بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ مصباح الحق کی سفارش پر چیئرمین پی سی بی نے کیا۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے مجھے کپتان برقرار رکھنا اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے کا لطف آ رہا ہے۔ مصباح الحق کی زیرنگرانی ہماری صلاحیتوں میں نکھار آ ئے گا۔

(2149 بار دیکھا گیا)

تبصرے