Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

رابی پیرزادہ کواژدھا، مگرمچھ پالنامہنگا پڑگیا

قومی نیوز هفته 14  ستمبر 2019
رابی پیرزادہ کواژدھا، مگرمچھ پالنامہنگا پڑگیا

لاہور(قومی اخبارنیوز)محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کی کارروائی، گھر پر 4 اژدھے، سانپ اور مگرمچھ پالنے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کیخلاف چالان مرتب کرکے لاہور کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کی خصوصی ہدایت پر رابی پیرزادہ کیخلاف کارروائی کی گئی۔

اژدھا، مگر مچھ، سانپ اور دیگر ریپٹائلز رکھنا وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔اس حوالے سیڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب سہیل اشرف نے کہا کہ یہ جانور وائلڈ لائف ایکٹ کے تھرڈ شیڈول میں شامل ہیں.

یہ بھی پڑھیں : حسن علی اور اہلیہ کی تصاویر پر کڑی تنقید

ان کا لائسنس کسی کو بھی جاری نہیں ہوسکتا اور اس اقدام کی سزا 2 سال قید تک ہوسکتی ہے۔ رابی پیرزادہ ان جانوروں کی ویڈیوز ہمیشہ اپ لوڈ کرتی رہتی تھیں اس لئے انکے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

رابی پیرزادہ کو یہ جانور بھی وائلڈ لائف کے حوالے کرنے پڑیں گے۔ڈی جی وائلڈلائف سہیل اشرف نے رابی پیرزادہ کی طرف سے جاری ویڈیو بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ گلوکارہ کیخلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی، اژدھا اور مگر مچھ رکھنے کی کسی بھی شخص کو اجازت نہیں۔

رابی پیر زادہ کو محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی پر کوئی اعتراض ہے تو عدالت میں اپنا موقف پیش کریں۔ اگر ریپٹائلز یا دیگر جانور ان کے نہیں تو انہیں بتانا ہو گا کہ وہ کہاں سے لائے گئے۔محکمہ ان کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔

(2468 بار دیکھا گیا)

تبصرے