Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 11 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کنٹرول لائن پار کرنے کیلئے تھوڑاانتظار کریں، وزیراعظم

قومی نیوز هفته 14  ستمبر 2019
کنٹرول لائن پار کرنے کیلئے تھوڑاانتظار کریں، وزیراعظم

مظفر آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس سے انتہاپسندی بڑھے گی اور کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا ردعمل آئے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کے خلاف مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 40 روز سے کشمیری کرفیو میں پھنسے ہوئے ہیں، نریندر مودی جس میں انسانیت ہو وہ کبھی عورتوں اور بچوں پر ظلم نہیں کر سکتا تاہم مودی کبھی اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

مودی کشمیریوں پر جتنا بھی ظلم کر لے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا، انتہا پسندی بڑھے گی،بزدل مودی پیغام دے رہا ہے بھارت صرف ہندوﺅں کیلئے ہے،یہاں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کی جگہ نہیں

40 دن سے ہمارے کشمیری بھائی، بہن ، بچے محصور ہیں، بطور سفیر دنیا بھر میں کشمیر کا معاملہ اٹھاﺅنگا، 58ممالک نے پاکستانی موقف کی تائید کی،دنیا کے سوا ارب مسلمان آ ج کشمیر کی طرف دیکھ رہے ہیں،بھارتی پائلٹ امن کیلئے رہا کیا ڈر کر نہیں، کنٹرول لائن جانے کا اعلان جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں :

بھارتی آرمی چیف کی پھر ہرزہ سرائی

بھارت کشمیریوں کو جینے دے ،50 سے زائد ممالک کا مطالبہ

بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے، مودی سن لے ایمان والا ڈرتا نہیں، جنرل اسمبلی اجلاس میں کشمیر پر ایسا اسٹینڈ لونگا جو کبھی کسی نے نہیں لیاافسوس دنیا اپنے تجارتی مفادات کیلئے بھارت کیخلاف نہیں بول رہی

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مودی کرفیو اٹھاﺅ اور پھر تماشادیکھو، فتح کشمیریوں کی ہوگی، فاروق حیدر نے کہاکہ عمران خان ہمیں کنٹرول لائن توڑنے کی اجازت دیںجبکہ شیخ رشید نے کہاکہ نئی دہلی جنگ چاہتا ہے توہم تیارہیں،بھارت میں گھاس اگے گی نہ زندگی کے کوئی آ ثار ملیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاو¿ں گا اور دنیا کو بتاو¿ں گا، آرایس ایس کے بانی ہٹلر کو اپنا ہیرو مانتے تھے، آرایس ایس وہ جماعت ہے جس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بھری ہے

بھارت میں اقلیتوں کو برابر کا شہری نہیں سمجھا جاتا تاہم نریندر مودی تم کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتے، جس طرح ہٹلر نے ظلم کیا اسی طرح یہ بھی ظلم کر رہے ہیں اور اب وہ ہندوستان بننے جارہا ہے جو نہ نہرو چاہتا تھا نہ گاندھی چاہتے تھے۔

(1057 بار دیکھا گیا)

تبصرے