Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

خالصتان کا پاسپورٹ اور کرنسی ڈیزائن سامنے آگیا

قومی نیوز هفته 14  ستمبر 2019
خالصتان کا پاسپورٹ اور کرنسی ڈیزائن سامنے آگیا

لاہور (قومی اخبارنیوز)مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کیلئے آ خری حد تک جانے والا بھارت اپنے ہی جال میں پھنس گیا ،بھارت میں خالصتان تحریک اس قدر زور پکڑ گئی ہے کہ تحریک چلانے والے سکھوں نے خالصتان کا پاسپورٹ اور خالصتان کی کرنسی کا ڈیزائن بھی سامنے لا کر بھارتی حکمرانوں ، خفیہ ایجنسیوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں

بھارت میں اسی فیصد سکھوں نے اپنے فیس بک اکائونٹس، دکانوں ،دفاتر اور گھروں میں باقاعدہ خالصتان کے پاسپورٹ ،کرنسی کی تصاویر لگا لی ہیں۔

پاسپورٹ، کرنسی کی تصاویر سامنے آ نے کے بعد ایجنسیوں کی رپورٹس پر بھارتی پنجاب میں خفیہ اداروں ، فوج ،پولیس اور دیگر اہم سرکاری اداروں میں اہم عہدوں پر تعینات سکھ افسران کے تبادلوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور انہیں ان اضلاع میں بھیجا جا رہا ہے جہاں سکھوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اور ان پر باقاعدہ چیک اینڈ بیلنس رکھا جا نے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کنٹرول لائن پار کرنے کیلئے تھوڑاانتظار کریں، وزیراعظم

بھارتی آرمی چیف کی پھر ہرزہ سرائی

ایسی تمام فوجی بیرکوں کے با ہر جن جن علاقوں پر سکھ تعینات تھے وہاں سے ان کو ہٹایا جا رہا ہے ، ان سکھ رہنمائوں اور لیڈروں کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے جن کے عزیز ماضی میں خالصتان تحریک کے رہنما رہے ہیں۔

ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ پنجاب کی بڑی یونیورسٹیوں، سرکاری ، پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو مودی سرکار کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ اگر آ پ کے اداروں میں سکھ طلباء نے خالصتان تحریک یا کشمیریوں کیلئے کوئی آ واز اٹھائی یا جلوس نکالا تو آ پ کے خلاف بھی کارروائی ہو گی اور ایسے طلباء کو بھی تعلیمی اداروں سے فارغ کر دیا جائے ۔

اس حکم نامے کے بعد پنجاب کی دو بڑی یونیورسٹیوں سے 112سکھ طلبا طالبات کو نکالا جا چکا ہے جبکہ دو تعلیمی اداروں کے سکھ ذمہ داران نے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے خود استعفیٰ دیدیا ،پاسپورٹ، کرنسی سامنے آ نے کے بعد پنجاب میں ہندو جنونی افسران کو بھی تعینات کیا جا رہا ہے اور ان کو خاص ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

(1153 بار دیکھا گیا)

تبصرے