Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈبل روٹی‘ پاپے‘ مکھن پھر مہنگے،کوئی پوچھنے والانہیں

قومی نیوز جمعه 13  ستمبر 2019
ڈبل روٹی‘ پاپے‘ مکھن پھر مہنگے،کوئی پوچھنے والانہیں

کراچی (کرائم رپورٹر) ڈبل روٹی‘ پاپے‘ مکھن سمیت بیکری مصنوعات پھر مہنگی ، 55 روپے والی ڈبل روٹی 65 روپے اور پاپے کی قیمتوں میں بھی 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

گزشتہ 3 ماہ کے دوران بیکری مصنوعات کی قیمتوں میںتیسری بار بڑا اضافہ کردیا گیا ہے‘ جبکہ بسکٹ‘ کیک‘ باقر خانی کی قیمتیں بھی بڑھادی ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے رواں سال جولائی میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے کر تندور مالکان کو روٹی کی قیمتیں کم کرنے کے احکامات دیئے تھے‘ تاہم ہوٹل مالکان نے روٹی کی قیمتیں کم نہیں کیں

یہ بھی پڑھیں :
حبس اورگرمی دوروز برقراررہے گی

محکمہ اینٹی کرپشن بھی نیب کے” نشانے “ پر

روٹی 12 سے 15 روپے کی‘ پراٹھا 20 سے 25 روپے کا‘ پوری 17 سے 20 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

کمشنر کراچی نے دودھ فروشوں کو سرکاری نرخ پر 94 روپے فی کلو دودھ فروخت کرنے کے احکامات دیئے تھے لیکن دودھ فروشوں نے کمشنر کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے۔

روزمرہ کے استعمال کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ شہریوں کے مطابق اب صبح کا ناشتہ کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

سندھ حکومت اور کراچی کی انتظامیہ منافع خور مافیا کے سامنے بے بس ہوگئی ہے۔

(2845 بار دیکھا گیا)

تبصرے