Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی کی صورتحال بہترہوجائیگی، تاجروصنعتکار برادری

قومی نیوز جمعرات 12  ستمبر 2019
کراچی کی صورتحال بہترہوجائیگی، تاجروصنعتکار برادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس نے وزیراعظم کی جانب سے کراچی کو A149 کے تحت وفاق کے زیر انتظام دینے کی تجویز کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اس فیصلے سے صورتحال میں بہتری آئے گی.

کراچی چیمبرآف کامرس کے سابق نائب صدرادریس میمن نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جس کاملک کے مجموعی ریونیومیں 70 فیصد حصہ ہے لیکن وصول ہونے والے ریونیوکے تناسب سے اس بین الاقوامی شہرکی ترقیاتی سرگرمیوں کو محروم رکھاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کشمیریوں کو جینے دے ،50 سے زائد ممالک کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ شہرکی تاجروصنعتکار برادری کراچی کو وفاق کے زیر انتظام دینے کی تجویز کی مکمل حمایت کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ اگرچہ تاخیرسے کیاہے لیکن کراچی کے حالات بہتر بنانے کے لیے یہ ایک درست قدم ہے

انہوں نے کہا کہ کراچی کووفاق کے زیر انتظام کرنے سے شہرکی صورتحال مزید بہترہوسکے گی اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پرکام شروع ہونے کے علاوہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی رفتار بھی تیز ہوسکے گی۔

(2902 بار دیکھا گیا)

تبصرے