Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ای سگریٹ بھی دل کو نقصان پہنچا سکتی ہے، تحقیق

قومی نیوز جمعرات 12  ستمبر 2019
ای سگریٹ بھی دل کو نقصان پہنچا سکتی ہے، تحقیق

لندن (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ای سگریٹ دل کو نقصان پہنچاسکتی ہے اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ اب ویپنگ تجویز کرنا بند کردیا جائے

ریسرچز نے الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے نکوٹین کے بخارات سانس کے ساتھ جسم میں کھینچنے یعنی ویپنگ کے دل کی بیماریوں پر اثرات کے حوالے سے 38اسٹڈیز کی چھان بین کی اور تین چوتھائی ٹیسٹوں میں تباہ کاری کی پریشان کن علامات پائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : حسن علی اور اہلیہ کی تصاویر پر کڑی تنقید

بعد میں سائنسدانوں نے ان آ زمائشوں کو ہٹا دیا جنہیں تمباکو انڈسٹری کی جانب سے فنڈ کیا گیا تھا یا جن میں مفادات کا تحفظ نظر آ یا تو نقصان کی شرح 90فیصد تک بڑھ کر سامنے آ ئی۔

لندن اسکول آ ف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے پروفیسر آ ف یورپین پبلک ہیلتھ مارٹین مک کی سے جب پوچھا گیا کہ کیا اب پبلک ہیلتھ انگلینڈ کو ایڈوائس بدلنی چاہئے تو پھر جواب ملا بالکل ہاں۔

(165 بار دیکھا گیا)

تبصرے