Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 13 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نذو نیاز ، پکوان اور ڈیکوریشن کا کاروباربڑھ گیا

قومی نیوز اتوار 08  ستمبر 2019
نذو نیاز ، پکوان اور ڈیکوریشن کا کاروباربڑھ گیا

کراچی….کراچی میں نویں محرم اور یوم عاشور پر شہدائے کربلا کی یاد میں نذر و نیاز کی تیاری و تقسیم کے لیے پکوان سینٹرز پر حلیم اور بریانی کے آرڈر بک کروائے جارہے ہیں۔

ڈیکوریشن سروس کا کاروبار بھی بڑھ گیا ہے۔صدر اور گارڈن کے علاقے میں یوم عاشور پر نذر امام حسین ؓکے اہتمام کے لیے مخیر لوگوں کی جانب سے بیک وقت 100 سے زائد حلیم کی دیگیں تیار کی جاتی ہیں

مختلف علاقوں کے پکوان سینٹرز مالکان کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر منعقدہ مجالس و جلوس میں تبرک تقسیم کیا جاتا ہے اور 9 اور 10 محرم کو یہ سلسلہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرنٹ لگنے کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے

دوسری جانب مجالس اور نیاز و نذر کھلانے کے اہتمام کے لیے سیاہ رنگ کے ٹینٹ اور شامیانے لگانے کا رجحان ہوتا ہے۔ ڈیکوریشن سروس والوں نے شامیانے اور قناتوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، نمائش چورنگی، گارڈن، سولجر بازار اور رضویہ سوسائٹی کے قریب ڈیکوریشن سروس والوں کے مطابق کالے شامیانے کا یومیہ کرایہ 300روپے اور قنات کا کرایہ 120روپے ہوگیا، دری اور چاندنی (سفید چادر)کا کرایہ 80 روپے وصول کیا جارہا ہے۔

(33 بار دیکھا گیا)

تبصرے