Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمران خان عبدالقادر پر بہت انحصار کرتے تھے

قومی نیوز هفته 07  ستمبر 2019
عمران خان عبدالقادر پر بہت انحصار کرتے تھے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مایہ ناز کرکٹرعبدالقادر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات سے پاکستان ایک عظیم کرکٹر سے محروم ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ عبدالقادر نے دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کیا، عبدالقادر کی وفات نے مجھے ایک دوست سے محروم کردیا ہے جس کا دلی صدمہ ہے۔عبدالقادر وزیراعظم عمران خان کے بے تکلف دوستوں میں سے ایک تھے اور دور جدید میں اس فن کو زندہ کرنے میں ان کی بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔

عبدالقادر نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ عمران خان کے زیر قیادت کھیلتے ہوئے ہی دی اور عمران خان عبدالقادر پر خاصہ انحصار کرتے تھے۔موجودہ وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے ہمراہ عبدالقادر کی تباہ کن بولنگ 29 اکتوبر 1986 کو ویسٹ انڈیز کیخلاف دیکھنے کو ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :
بھارت کوعبرتناک شکست ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

بھارتی فوجی اداروں کی گھبراہٹ بڑھنے لگی

پاکستان نے اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو چوتھی اننگز میں صرف 53 رنز پر ڈھیر کردیا تھا اور میچ 186 رنز سے جیت لیا تھا۔ویسٹ انڈیز ان دنوں ناقابل شکست ٹیم سمجھی جاتی تھی اور پاکستان کی اس فتح کو اس دور کی بڑی فتح سمجھا جاتا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ہربھجن سنگھ نے عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

اپنے پیغام میں ہربھجن نے لکھا کہ ‘عبدالقادر کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا۔انہوں نے لکھا کہ ‘میری ان سے دو سال قبل ملاقات ہوئی تھی اور وہ ہمیشہ کی طرح پرجوش تھے۔ہربھجن نے لکھا کہ عبدالقادر ایک چیمپئن بولر اور عظیم انسان تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بھارتی آف اسپنر نے عبدالقادر کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ دنیا عبدالقادر کو جادوگر کہا کرتی تھی، عبدالقادر واقعی ایک جادوگر تھے، عبدالقادر کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ لیگ اسپن بولنگ کا سارا کریڈٹ عبدالقادر کو جاتا ہے، انہوں نے نئی جنریشن کو لیگ اسپن بولنگ کیلئے متاثر کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عبدالقادر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔بھارتی کرکٹر بشن سنگھ بیدی نے کہا کہ عبد القادر بڑے دل والا ساتھی کرکٹر تھا، عبدالقادر کی اسپن بالنگ میں خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

بھارتی کرکٹر روی چندر ایشون نے کہا کہ عبدالقادر پاکستان میں اسپن بولنگ کا ایک بہت بڑا نام تھے۔بھارتی بلے باز وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ عبدالقادر دنیا کے بہترین لیگ اسپنرز میں سے ایک تھے، ان کے بولنگ کے منفرد انداز نے ہمیشہ سحر میں مبتلا کیا۔

آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے عبدالقادر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر کے انتقال کی خبر کافی افسوس ناک ہے۔شین وارن نے کہا کہ 1994 میں عبدالقادر سے ملاقات ہوئی تھی، لیگ اسپن کرنے والے بہت سے کھلاڑی عبدالقادر سے ہی متاثر تھے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالقادر کا ریکارڈ بھی شاندار ہے، انہوں نے کئی مخالف بلے بازوں کو اپنی جادوئی بولنگ کے ذریعے پریشان کیا۔سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کوچ ڈین جونز نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عبدالقادر کی وفات کا سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔

جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے کہا کہ عبدالقادر میرے گرو اور مینٹور تھے، عبدالقادر کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا۔عمران طاہر نے کہا کہ عبدالقادر نے زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کی، وہ میرے لیے والد کی طرح تھے۔

ویسٹ انڈین کرکٹر ٹینو بیسٹ نے بھی عبدالقادر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(1286 بار دیکھا گیا)

تبصرے