Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی ائیرپورٹ پر پان، نسواراورگٹکے پر پابندی

قومی نیوز هفته 07  ستمبر 2019
کراچی ائیرپورٹ پر پان، نسواراورگٹکے پر پابندی

کراچی …….کراچی کے جناح بین الاقوامی ایئرپورٹ پر اب سگریٹ کے علاوہ پان، نسوار اور گٹکے کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن نے متنبہ کیا ہے کہ پابندی کے فیصلے کا اطلاق ایئرپورٹ کے تمام عملے پر بھی ہوگا اور اگر کوئی پان، نسوار اور گٹکا استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر صفائی کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق یہاں پر سالانہ 12 ملین مسافروں کی آمدرفت کی سہولت موجود ہے۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کی قومی ایئر لائن سمیت نجی فضائی کمپنیوں کا بھی مرکز ہے، جہاں انجنیئرنگ کے شعبوں سمیت دیگر کئی اور شعبے بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :
کرنٹ لگنے کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے

کراچی، روشنیوں سے غلاظت کے ڈھیرتک۔۔!!

کراچی سمیت پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر پوسٹر اور بینر بھی آویزاں کیے گئے ہیں جن میں مسافروں کو نسوار لے جانے کے سنگین نتائج سے متنبہ کیا گیا تھا۔

پاکستان میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت 27 کے قریب فعال ایئرپورٹس ہیں جن میں سے نو ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی حیثیت دی گئی ہے جبکہ باقی اندرون ملک پروازوں کے لیے مختص ہیں۔

(1013 بار دیکھا گیا)

تبصرے