Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آخری گولی ،آخری سپاہی، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف

قومی نیوز جمعه 06  ستمبر 2019
آخری گولی ،آخری سپاہی، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کو تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا۔آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑیں گے

یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب میں بگل بجا کر شہداءکو سلام پیش کیا گیا، آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

یوم دفاع و شہداءکی مرکزی تقریب میں شہداءکے لواحقین خصوصی طور پر مدعو تھے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں غیر ملکی سفراء، حکومتی ارکان اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں :
پاک فضائیہ میرا طیارہ بھی گراچکی، انڈین ایئرچیف کا اعتراف

پاکستان نے شکست دیدی، بھارتی آ رمی چیف کا اعتراف

کشمیریوں سے یکجہتی کا دن، عوام سڑکوں پر نکل آئے

تقریب کے آ غاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس میں تمام شرکاءنے کھڑے ہو کر شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر شہداءکے حوالے سے ایک ڈاکیومینٹری بھی پیش کی گئی جس میں شہدا کے اہلخانہ مختصر انٹرویو شامل کیے گئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جی ایچ کیو میں ہونے والی یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے بقاءپاکستان کا سفر شہداءکی عظیم قربانیوں سے سجا ہوا ہے، پورے یقین سے کہہ رہا ہوں کہ ہمارے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آ ج کا پاکستان امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے، آج پاکستان میں امن کی بہتر فضا ہے، پاکستان نے اپنی ذمے داریاں بھرپور طریقے سے پوری کی ہیں، اب اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ انتہا پسندی کو عملی طور پر رد کرے۔

(687 بار دیکھا گیا)

تبصرے