Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دل کے دورے کی پیشگوئی دس سال پہلے ہوجائے گی

قومی نیوز جمعرات 05  ستمبر 2019
دل کے دورے کی پیشگوئی دس سال پہلے ہوجائے گی

لندن (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے اب ایک ایسا طریقہ تلاش کرلیا ہے جس کے تحت اب ایک عشرہ قبل ہی دل کے دورے کی درست پیشگوئی کی جاسکے گی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے یہ اہم کامیابی حاصل کی جس کے تحت معمول کے مطابق سی ٹی سکین کی اوپری سطح کے بجائے گہرائی تک جا کر اس کا معائنہ کیا جاسکے گا اور بایو مارکر کا پتہ چلایا جاسکے گا جو خطرے کی قبل از وقت نشاندہی کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں :
ایک روپے فی لیٹرمنرل واٹر تیار

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے ہر سال ساڑھے3 لاکھ افراد استفادہ کرسکیں گے اور انھیں دل کے جان لیوا حملے سے قبل ہی مناسب دوائیں دے کر ان کا علاج کیا جاسکے گا اور وہ دو سال کے اندر ہی این ایچ ایس سے علاج کراکے صحتیاب ہوسکیں گے

فی الوقت جن مریضوں کے دل میں درد محسوس ہوتا ہے انھیں سی ٹی اسکین کیلئے بھیج دیا جاتا ہے ان میں سے کم وبیش25 کو دل کی شریانیں بند ہونے کی تشخیص کی جاتی ہے جس کا علاج آ پریشن سے کیا جاتا ہے لیکن اس حقیقت کے باوجود کہ ان میں سے بہت سوں کو بعد میں دل کا دورہ پڑتا ہے۔ بہت سے مریضوں کو علاج کئے بغیر گھر بھیج دیا جاتا ہے۔

(118 بار دیکھا گیا)

تبصرے