Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گاندھی کے مجسمے نے بھی کشمیری پرچم تھام لیا

قومی نیوز بدھ 04  ستمبر 2019
گاندھی کے مجسمے نے بھی کشمیری پرچم تھام لیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف لندن میں احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے گاندھی کے مجسمے کو بھی کشمیر کا پرچم تھمادیا۔

لندن میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا اور احتجاجاً انڈوں اور ٹماٹروں کی بوچھاڑ کردی۔

اس دوران متعدد مظاہرین ہاتھوں میں پاکستانی اور آزاد کشمیر کا پرچم تھامے ہوئے تھے جبکہ کئی افراد نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی میں مظاہرین نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کو کشمیر کا جھنڈا بھی تھما دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے شکست دیدی، بھارتی آ رمی چیف کا اعتراف

مقبوضہ کشمیر، ڈی جی آئی ایس پی آرکے پوسٹرز،بھارت میں کھلبلی

لندن میں ہونے والے اس احتجاج میں کئی مظاہرین برطانیہ کے دیگر شہروں سے خصوصی چارٹرڑڈ بسوں کے ذریعے آئے تھے۔مظاہرین نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاج میں کشمیری، پاکستانی، بھارتی، برطانوی اور دیگر قومیتوں کے افراد نے شرکت کی اور قافلوں کی صورت میں بھارتی ہائی کمیشن کی طرف مارچ کی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری بھارتی ہائی کمیشن کے اطراف میں موجود تھی تاہم پولیس کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن پر دھواں چھوڑنے والے گولے بھی پھینکے۔بعض مظاہرین نے لال روشنائی سے بھرے غبارے بھی بھارتی ہائی کمیشن پر پھینکے تاکہ تاثر دیا جائے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں ’خون کیا بہہ‘ رہا ہے۔

(1196 بار دیکھا گیا)

تبصرے