Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 15 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وسیم اکرم کی اہلیہ کی نشاندہی پر سی ویوکی صفائی

قومی نیوز بدھ 04  ستمبر 2019
وسیم اکرم کی اہلیہ کی نشاندہی پر سی ویوکی صفائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل سمندر سی ویو کو عوام کے لیے خطرناک اور غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سی ویو پر بڑی تعداد میں استعمال شدہ سرنجیں اور اسپتال کا فضلہ بکھرا پڑا ہے۔

اس انکشاف کے بعد انتظامیہ نے ساحل سمند پر پائی گئی استعمال شدہ سرنجیں اور لیبارٹری کا فضلہ قبضے میں لیکر صفائی کروا د ی گئی، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر ساوتھ کراچی سید صلاح الدین احمد نے پولیس افسران کے ہمراہ منگل کو کلفٹن ساحل سمندر کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :
ہاکس بےاسکینڈل، مرکزی کردار دانش سعید گرفتار

کراچی کا تا ریخی ویٹر نری اسپتال

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہ کسی لیبارٹری کا فضلہ لگتا ہے جو کہ سمندر میں بہہ کر ساحل پر آ یا ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ یہاں اتنے بڑے پیمانے پر منشیات کا استعمال ہو رہا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سول لائن کو مزید انکوائری کی ہدایت کی

موجود پولیس افسران کو بھی ہدایت کی کہ کلفٹن ساحل سمندر پرگشت کو بڑھایا جائے اور اگر منشیات کا استعمال کرتا کوئی دکھائی دے تو اسکو فوری گرفتار کیا جائے۔قبل ازیں پوسٹ شیئر کرکے شنیرا اکرم نے سب کو آ گاہ کیا کہ ساحل کلفٹن پر یہ فضلہ خطرناک حدیں پارکرچکا ہے لہٰذا اسے فوری طور پر بند کردیا جائے۔

(2099 بار دیکھا گیا)

تبصرے