Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

خاتون نے عاشق مزاج لڑکے کی دھلائی کردی

قومی نیوز هفته 31  اگست 2019
خاتون نے عاشق مزاج لڑکے کی دھلائی کردی

تلنگانہ(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک شادی شدہ خاتون کو تنگ کرنے والے عاشق مزاج لڑکے کو جوڑے نے درخت سے باندھ کر جوتے برسا دیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگا نہ میں عاشق مزاج لڑکا ایک شادی شدہ خاتون کو تنگ کیا کرتا تھا جس پر اہلیہ نے اپنے شوہرسے شکایت کی۔ میاں بیوی کسی کام سے جارہے تھے کہ عاشق مزاج لڑکا ان کے ہتھے چڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش میں ” کنواری لفظ “ختم

شوہر نے لڑکے کو پکڑ کر رسی کی مدد سے درخت کے ساتھ باندھ دیا اور بیوی کو اپنے جوگرز دے دیئے، خاتون نے عاشق مزاج لڑکے کی تواضع تھپڑوں اور مکوں سے ہی نہ کی بلکہ نوجوان پر جوتے برسا دیئے۔

اس دوران نوجوان کا عاشقی سارا بھوت رفو چکر ہوگیا اور وہ خاتون سے رحم کی بھیک مانگنے لگا تاہم غصے میں بھپری خاتون نے ایک نہ سنی اور مسلسل جوتے سے نوجوان کی پٹائی کرتی رہی۔

خاتون کے شوہر نے ناکام عاشق کی درگت بننے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی، صارفین نے خواتین کو تنگ کرنے والے نوجوانوں کے لیے جوتوں کی ما ر کو بہترین سزا قرار دیا۔

(175 بار دیکھا گیا)

تبصرے